آپریشن کے خاتمے کے لئے ٹائم فریم دیا جائے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

بنوں (جیوڈیسک) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آپریشن کے خاتمے کے لئے ٹائم فریم دے جبکہ اسلام آباد میں خطرناک لوگ موجود ہیں انکے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے دوران تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت آپریشن کے خاتمے کے لئے وقت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ متاثرین عید اپنے گھروں میں گزرایں۔ آئی ڈی پیز کو باعزت طور پر جلد اپنے گھروں کو واپس بھیجا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں خطرناک لوگ موجود ہیں انکے خلاف بھی آپریشن کیا جائے،آپریشن کے دوران اسلام آباد کے لوگوں کو شمالی وزیرستان میں رکھا جائے تاکہ انکو گھر سے دور رہنے کا احساس ہو۔