بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔
چین کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو شروع ہوا تھا۔ بارشوں کی نتیجے میں سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور متعدد رہائشی عمارتوں میں لوگ پھنس گئے۔
بعض مقامات پر دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورت حال سے گیارہ سو سے زی ادہ افراد 1172 افراد متاثر ہوئے ہیں۔