طاہرہ آصف قتل کیس میں پیشرفت، ایک اور شخص گرفتار

Tahira Asif

Tahira Asif

لاہور (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں ایم کیو ایم کی خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

جوہر ٹائون سے ایک شہری میاں محمد منشا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ میاں محمد منشا سے طاہرہ آصف کے قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل بھی دو افراد زیر حراست ہیں۔