فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کہ لاہور سے کراچی تک تعمیر ہونے والی موٹروے کی زدمیں آنے والے غریب کسانوں کے زرعی رقبے کو بچایا جائے۔ تعمیرکے سروے میں بہت سا زرعی رقبہ موٹروے کی نذر ہو جائے گا جس کے باعث سینکڑوں کاشتکار بے روزگارہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت موٹروے کو تعمیر کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھے کہ کسانوں کی زمینیں اس میں نہ آئیں اور سروے کو ازسرنو کیا جائے جس میں کسانوں کی زرعی زمینوں کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم موٹروے کیخلاف نہیں مگر اسے پہلے والے روٹ پر بنایا جائے۔