ناکارہ سیوریج وبال بن گیا، اہل علاقعہ سراپا احتجاج

Sewerage System

Sewerage System

سرگودھا (جیوڈیسک) گنجان آبادی منظور ٹاؤن میں سیوریج کے اوور فلو پانی کی نکاسی کے تنازعہ پر گزشتہ روز دو گروپوں کے مابین ہونیوالا جھگڑا ٹی ایم اے افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بدل گیا۔

معززین نے دونوں گروپوں کی مصالحت کروائی جسکے بعد انہوں نے ٹی ایم اے افسران کیخلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ درخواستیں دینے کے باوجود کارروائی نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

مچھروں کی بھرمار اور تعفن نے جینا محال کرکے رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ دو دن میں سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ٹی ایم اے آفس کے سامنے دھرنا دینگے۔