نائیجیریا میں فوج اور عسکریت پسندوں میں شدید جھڑپیں، 53 جنگجو اور 6 فوجی ہلاک

Clashes

Clashes

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں جھڑپوں کے دوران 53 جنگجو اور 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگجوئوں نے ریاست بورنو کے قصبے دمبوا میں پولیس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر حملہ کردیا جس کے بعد شدید جھڑپ شروع ہوگئی۔

جوابی کارروائی میں 53 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 6 فوجی بھی مارے گئے۔ حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ باغیوں کے حملے میں کئی گھر بھی جل گئے۔ نائیجیریا کی وزارتِ دفاع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ سے تھا۔