سعودی صوبائی امیر نے دیت دے کر غیر ملکی کو بچا لیا

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک غیر ملکی شہری کو قتل کے الزام میں سزائے موت ہوئی تھی اور مقتول کے ورثا خون بہا کے بدلے مجرم کو معاف کرنے کیلئے بھی تیار تھے۔

تاہم غیرملکی کے پاس دیت کی رقم نہیں تھی، رپورٹ کے مطابق امیر سعود بن نائف نے خون بہا کی رقم ادا کردی اور مجرم کو سزائے موت سے بچا لیا۔

مقامی مصالحتی کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس پورے عمل میں اسلامی قوانین کا مکمل خیال رکھا گیا اور مقتول کے ورثا کی مرضی کے مطابق تمام امور طے پائے گئے۔