آسٹرین آرٹسٹ نے امریکی صحرا میں سوئمنگ پول تیار کرڈالا

Swimming Pool

Swimming Pool

آسٹریا (جیوڈیسک) آسٹرین آرٹسٹ کے دماغ کی داد دینی پڑے گی جس نے اپنے انٹرایکٹو آرٹ پراجیکٹ کیلئے امریکی صحرا میں سوئمنگ پول تیار کرڈالا۔

عیش وآرام کے متوالے عیش کے حصول کیلئے کس حد تک جدوجہد کرسکتے ہیں ؟ یہ جانچنے کیلئے تیار کیے گئے اس سوئمنگ پول تک پہنچنے کیلئے صحرا کی خاک چھانیں ، سوئمنگ پول ڈھونڈیں اور پھر گرمی بھگانے کیلئے اُس میں ڈبکی لگادیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے Mojave صحرا میں موجود سوشل پول نامی یہ سوئمنگ پول 11 فٹ لمبا اور 5 فٹ چوڑا ہے۔شمسی توانائی والا فلٹر اور کلورینیشن سسٹم لیے اس پول تک پہنچنے کیلئے خواہشمند حضرات سے باقاعدہ دستاویزات پر دستخط لیے جاتے ہیں کہ وہ اسکا راز پوشیدہ رکھیں گے جسکے بعد انہیں ایک چابی دی جاتی ہے تاکہ وہ پول تک پہنچنے پر اُسے کھول کر استعمال کرسکیں۔