ماہر برطانوی جادوگر ہوا میں چلنے لگا

Walking

Walking

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر جادوگر نے نظر بندی کی تکنیک کا سہارا لیتے ہوئے ہوا میں چلنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

کہ دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران بلکہ پریشان بھی کر ڈالا۔ اسٹیون فریئن نامی یہ ماہر جادوگر لندن میں 15 فٹ اونچی ڈبل ڈیکر بس کی چھت کے ساتھ بغیر کسی سہارے کے اس طرح ہوا میں معلق ہو گیا۔

کہ دیکھنے والوں کو لگا جیسے یہ ہوا میں اُڑ رہا ہے۔ اب جہاں جہاں بس سفر کرتے ہوئے پہنچتی لوگوں کو یہ نظارہ حیران کر ڈالتاتاہم بعد ازاں جادوگر کی مہارت کو داد دیتے اور سراہتے نظر آتے۔ اب یہ تو کہنا مشکل ہے کہ یہ حیرت انگیز کارنامہ کیسے ممکن ہوا تاہم اس شاندار مظاہرے نے دیکھنے والوں کو ضرور دنگ کر دیا۔