ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون آج کل اونچی ہواؤں میں ہیں۔ دنیا کی پرکشش ترین اداکارہ ہونے کا عالمی اعزاز تو حاصل کیا ہی بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی بھارت کی کامیاب ترین اداکارہ قرار پائی ہیں۔
حال ہی میں دپیکا پڈکون سال دو ہزار چودہ کی سب سے زیادہ جاذب نظر حسینہ قرار پائیں ہیں۔ اور آج انہیں بھارت کی نمبر ون ہیروئین قرار دے دیا گیا ہے۔
بالی وڈ کی آفیشل ریٹنگ ٹائمز سلیبرکس میں نمبر ایک پوزیشن پانے والی دپیکا نے سات سال کے مختصر عرصے میں بالی وڈ کی تمام ٹاپ ہیروئینز کی چھٹی کرا دی ہے۔ دپیکا کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ ان کے پاس 2016 تک فلمسازوں کو ڈیٹ دینے کا ٹائم نہیں ہے۔
بالی وڈ کے تمام ٹاپ اداکار دپیکا کے ہیرو بننے کو بے قرار ہیں لیکن دپیکا صرف رنویر سنگھ کی ہیروئین بننے کو بے قرار نظر آتی ہیں۔