امریکی کمپنی نے ایران میں کوڑے سے 250 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) امریکی توانائی کمپنی نے ایران میں کوڑے سے 250 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے 1.175 ارب ڈالر کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

امریکی پاور کمپنی کیلیفورنیا کی ورلڈ ایکو انرجی کے حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے ایران میں 250 میگاواٹ کے ایک توانائی منصوبے کی تکمیل کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔