این اے 122: انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کےد وران سردار ایاز صادق کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل میں صرف ہاراہوا، امیدوار ہی رجوع کرm سکتا ہے جبکہ عمران خان رکن قومی اسمبلی ہیں۔

ان کی درخواست پر جانچ پڑتال کےلئے الیکشن ٹربیونل کا حکم غیرقانونی ہے۔ عمران خان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کوئی بھی شخص الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کوہدایت کی کہ کل اس نکتہ پر تفصیلی بحث کریں۔