لاہور: فیکٹری میں دو بھائی پر اسرار طور پر جاں بحق
Posted on July 7, 2014 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Lahore
لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی ایک فیکٹری میں دو بھائی پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔
آصف اور شہزاد داروغہ والا کے علاقے احمد ٹاؤن میں لوہے کی ڈھلائی کا کام کرتے تھے جو صبح کے وقت دم توڑ گئے۔
لواحقین کے مطابق دونوں فیکٹری میں ایل پی جی سلنڈر کے ساتھ لگے آلات میں کرنٹ آنے سے جاں بحق ہوئے۔ واقعہ کے بعد لواحقین نے فیکٹری کو تالہ لگا دیا۔
مقامی ایم پی اے سمیت کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے قانونی کارروائی سے بھی انکار کر دیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com