کامیابی حاصل کر کے بار اور بیچ کے تعلقات کو مثالی بنائوں گا، رانا غلام سرور

Kasur

Kasur

مصطفی آباد/للیانی : کامیابی حاصل کر کے بار اور بیچ کے تعلقات کو مثالی بنائوں گا، قانون کی حکمرانی کیلئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہوں گی۔

مجھے ممبر پنجاب بار کونسل قصور سیٹ کیلئے شیخوپورہ، لاہور، قصور، ننکانہ و اوکاڑہ بار کونسلز کے بڑے گروپوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے، کامیابی حاصل کرکے ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل (قصور سیٹ) رانا غلام سرور نے وکلاء کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔