اورسیز پاکستانی پاکستان اور پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی اْورسیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ خرم شیر زمان

PTI

PTI

مصطفی آباد/للیانی: اورسیز پاکستانی پاکستان اور پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی اْورسیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی صحافیوں سے گفتگو،پی ٹی آئی ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے عہدے داران نے عمرہ کی سعادت صاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اورسعودی عرب میں پارٹی امور پر گفتگو کی گئی تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان کے ساتھ تحریک انصاف سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل ، ویسٹرن ریجن جدہ کے صدر عبداللہ رحمان ، سیکرٹری جنرل ویسٹرن ریجن جدہ فرخ رشید ، انفر میشن سیکرٹری ویسٹرن ریجن جدہ عمیر عابد، مکہ انصافین ملک سرفراز اور فارس چوہدی ، تحریک انصاف مدینہ انصافین کے صدر احسان دورانی اور سیکرٹری جنرل عادی خان کی ملاقات ہوئی جس پر ایم پی اے خرم شیر زمان کو تحریک انصاف انصافین کی سعودی عرب میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا گیا جس کو سہراتے ہوئے ایم پی اے خْرم شیر زمان نے کہا کے اْورسیز پاکستانی پاکستان اور پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی اْورسیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔