لاہور: مسقط سے لاہور آنے والی نجی پرواز سے مشتبہ شخص زیر حراست

Airport

Airport

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اےایس ایف نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

مسقط سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کے ایک مسافر سے خودکو دہشت گرد قرار دیا جس پر مسافروں نے پائلٹ کو اطلاع دی۔ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو حراست لے لیا۔

اس دوران ایئرپورٹ پر آنے والی تمام پروازیں روک لی گئیں۔ مشتبہ شخص لاہور کا رہائشی ہے اور اس نام سعداللہ بتایا جاتا ہے۔طیارے میں 300 مسافر سوار تھے۔