تبلسی (جیوڈیسک) جورجیا کے سابق صدر اور سابق سوویت یونین کے آخری وزیر خارجہ ایڈورڈ شیوارڈناڈزے 86 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔
ایڈورڈ شیوارڈناڈزے سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف کے وزیر خارجہ تھے۔ مغربی اقوام میں سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے۔
وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف امراض میں مبتلا تھے۔ ایڈورڈ شیوارڈناڈزے سوویت یونین سے جورجیا کی آزادی کے بعد کے مشکل دور میں وہ ملک کے صدر بنےاوردس برس تک اس عہدے پر فائز رہے۔
اُن کے دور میں جورجیا کو افراتفری سے نکلنے اور مستحکم ہونے کا موقع ملا۔ 2003 میں انہوں عوامی دباؤ کے تحت صدارت چھوڑ دی تھی۔شیوارڈناڈزے 25 جنوری 1928 میں جورجیا کے ایک گاؤں ممتائی میں پیدا ہوئے۔