غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، 9 فلسطینی زخمی

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) فلسطینی علاقوں میں رات گئے اسرائیل کے فضائی حملوں میں 9 فلسطینی زخمی اور متعدد گھر تباہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے فلسطینی علاقوں میں رات گئے کم از کم 30 اہداف کو نشانہ بنایا جن میں جنوبی غزہ میں 2 گھر بھی شامل ہیں۔ حملوں میں 9 فلسطینی زخمی اور متعدد گھر تباہ ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق خان یونس میں تباہ کیے گئے گھروں کو خالی کرالیا گیا تھا۔اسرائیلی حکام کہتے ہیں کہ فضائی حملے فلسطینی علاقوں سے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے جارہے ہیں۔ تاہم حماس کا کہنا ہے اسرائیل نے گھروں کو نشانہ بنا کر تمام حدود پار کرلی ہیں۔