بھارت ، منافع خوری روکنے کیلئے سبزیوں کے نرخ ایس ایم ایس کیے جائینگے

Vegetable

Vegetable

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے عوام کو منافع خوروں سے بچانے کا حل ڈھونڈ نکالا، اب لوگوں کو سبزیوں کے نرخ ایس ایم ایس کیے جائیں گے۔

دہلی میں منافع خور سبزیاں مہنگے داموں بیچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کی جانب سے حکومت کو کئی شکایات موصول ہوئیں، انہی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

کہ عوام کو روزانہ کی بنیاد پر ایس ایم ایس کیے جائیں گے، جن میں سبزیوں کی اصل قیمت بتائی جائے گی۔ اس اقدام سے منافع خور عوام کی لاعلمی سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوجائیں گے۔ دہلی کے فوڈ اور سپلائی ڈپارٹمنٹ کے مطابق اب تک 16 لاکھ افراد ایس ایم ایس حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔