پرویز الہی کو مولانا کے آستانے سے کچھ نہیں ملےگا، رانا مشہود

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہےکہ پرویز الہی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرر رہے ہیں جبکہ انہیں مولانا کے آستانے سے کچھ نہیں ملے گا۔

پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے کہا کہ پرویز الہی کے اقتدار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا اور شکست ان کا مقدر ہو گا۔

جبکہ پرویز الہی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں حالانکہ انہیں مولانا کے آستانے سے کچھ نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی اور طاہر القادری کی سیاسی حیثیت صفر جمع صفر ہے۔