گلو بٹ کی درخواست ضمانت، عدالت نے ایس ایچ او سے ایک گھنٹے میں ریکارڈ طلب کر لیا

 Gullu Butt

Gullu Butt

لاہور (جیوڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ نے گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے ایس ایچ او فیصل ٹاون کو ایک گھنٹے میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں ماڈل ٹاون کچہری میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو گلوبٹ کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ گلوبٹ کا ذہنی توازن درست نہیں۔

اس کے گھر والوں نے اسی وجہ سے اس کو گھر سے نکال دیا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمہ میں جتنی بھی دفعات لگائی گئی ہیں وہ تمام قابل ضمانت ہیں۔

لہذا گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ دوران سماعت ایس ایچ او کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔