افغانستان جانیوالےآئی ڈی پیز کی پاکستان واپسی شروع

IDPs

IDPs

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے افغانستان گئے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔

فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کرم ایجنسی کے کو آرڈی نیٹر مجاہد علی نے بتایا کہ 19 جون سے اب تک تقریبا بارہ ہزار افراد پر مشتمل 16 سو خاندان کرم ایجنسی کے راستے پاکستان واپس آئے ہیں۔ افغانستان سے کرم ایجنسی آنے والے آئی ڈی پیز کے لیےلوئر کرم ایجنسی کے علاقے علی زئی میں رجسٹریشن کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔