مصطفی آباد/للیانی: آپریشن ضرب عضب میں کامیابی حاصل کرنے اور آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کر نے پر قوم افواج پاکستان کے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے ۔پوری قوم پر عزم ہے کہ دوسرا مرحلہ بھی جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کو مصائب سے نجات دلائی ہے۔ آپریشن کی کامیابی کے بعد ملک میں یقینا پائیدار امن قائم اور معیشت بحالی ہو گی۔
آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کی طرف گامزن ہے ،پوری قوم دہشتگردوں کا ملک سے صفایا چاہتی ہے ، دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ،ان خیالات کا اظہار سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہے ان سب کی ضرورتوں کو پورا کرنا حکومت وقت کا کام ہے لیکن حکومت اپنا فرض اداکرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔آپریشن ضرب عضب وقت کی ضرورت تھا افواج پاکستان کی نمایاں کامیا بیوں پر قوم میں میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے اور وہ ملک کے تحفظ و دفاع کے جذبہ کے تحت افواج پاکستان اور اپنی منتخب حکومت کے سا تھ کھڑی ہے، پوری قوم آ پریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے نہ صرف دعا گو ہے۔