مصطفی آباد/للیانی : ایس ڈی او واپڈا نے ٹرانسفامر کے ہزاروں روپے وصول کرنا معمول بنا لیا، سرکاری گاڑی کو ذاتی استعمال میں لانا اور ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بنا لیا، عوام شدید مشکلات کا شکار، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا للیانی نے دفتوہ کے ٹرانسفامر مرمت کے لئے پہلے13ہزار روپے جبکہ دوسری بار8ہزار روپ رشوت وصول کی، ایس ڈی او واپڈا کسی بھی ٹرانسفامر کی مرمت کے ذمرے میں سادہ لوح دیہاتیوں سے ہزاروں روپے رشوت وصول کرنا معمول بنا رکھا ہے۔
ایک ماہ میں تیسری بار ٹرانسفامر جل گیا ہے جس کی مرمت کیلئے ایس ڈی او واپڈا کی طرف سے 10ہزار روپے طلب کر رہا ہے 10ہزار روپے نہ دینے کی وجہ سے گزشتہ پانچ روز سے علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور وزہ داروں کو سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایس ڈی او کا مطالبہ ہے کہ 50ہزار روپے دے دو نیا ٹرانسفامر لگا دوں گا ،مذکورہ ایس ڈی او انتہائی کرپٹ ہے جو کوئی بھی کام رشوت لئے بغیر نہیں کرتا، جبکہ سرکاری گاڑی کو ذاتی استعمال میں لانا اور ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بنا رکھا ہے۔