تلہ گنگ کی خبریں 8/7/2014

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزیوں کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈی سی او چکوال اور ڈی پی او چکوال اچانک بروز منگل کی اعلی لصبح سبزی منڈی پہنچ گئے،اڑھتیو ں میں کھلبلی مچ گئی، پھلوں سبزیوں کی آمد، فروخت ،نیلامی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انکے ہمر اہ اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن ،ٹی ایم او ملک خلیل ا حمد نیئر سمیت دیگر افسران مو جو دتھے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈی سی او چکو ال ا صف بلا ل لو دھی نے مارکیٹ کمیٹی حکام اور انتظا میہ کو ہدایت کی کہ وہ نیلامی کے عمل کو شفاف رکھیں اور ریٹ لسٹ جتنی جلد ممکن ہو تیار کر کے مارکیٹ میں تقسیم کرائیں اور منڈی میں بھی بغیر ریٹ لسٹ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کی حوصلہ شکنی کریںاور مڈل مین کے کردار کو ختم کر کے عوام تک پھلوں اور سبزیوں کی کم سے کم قیمت تک فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے شکایت سیل کا دورہ کیا اور رجسٹر شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ درج ہونے والی شکایات پر صرف واررنگ جاری کرنے کی بجائے باقاعدہ کارروائی کیا کریں۔ڈی پی او چکو ال ڈاکٹر معین مسعود نے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ منڈی میں آنیوالے ٹرک اور دیگر ٹرانسپورٹ کو سیکیورٹی چیک کے بعد داخل ہونے دیا جائے

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)وزیر اعلی پنجا ب کے معا ون خصو صی ملک سیلم اقبا ل کا رمضان بازار تلہ گنگ کا دورہ،اشیاء کے معیار ، ریٹس اور صفائی کے انتظاما ت کا جائز ہ لیا۔انکے ہمر اہ اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن ،ٹی ایم او ملک خلیل ا حمد نیئر ،سا بق وائس چیئر مین ملک فیر وز دودیا ل ، ملک خا لد ٹہی سمیت دیگر لیگی کا رکن بھی مو جو دتھے ۔تفصیل کے مطابق معا ون خصو صی ملک سیلم اقبا ل تلہ گنگ رمضان بازار کا دورہ کیا انہوں نے اشیاء کی مقدار، معیار اور ریٹس کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ صفائی کے لحاظ سے تلہ گنگ رمضان بازار اچھا لگا اور انتظامیہ کی کارکر دگی کو سراہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میںخادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی تلہ گنگ رمضان بازار کا وزٹ کر سکتے ہیںاور انتظا میہ کو ہد ایت کی کہ رمضا ن بازار اور عا م ما رکیٹ میں اشیا ء کی کوالٹی اور ریٹس کو یقینی بنا ئے عوام کے سا تھ کسی قسم کی کو تا ہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ تھا نہ سٹی پو لیس نے مو ٹر سا ئیکل کینگ کا مر کز ی ملز م ڈراما ئی انداز میں گر فتار کر کے اسکے قبضہ سے ایک صفاری مو ٹر سا ئیکل بر ا مد کر لیا اور ملز م سے سنسی خیز انکشا ف کی توقع ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سٹی پو لیس کے ا ے ایس ا ئی ملک ظفر نے وزیر حسین ولد زوار حسین سا کن رحمن ا با د کو ڈراما ئی انداز سے گر فتار کر کے اس سے ایک ہفتہ قبل بو ائزڈگر ی کا لج سے چو ری ہو نے والامو ٹر سا ئیکل بر ا مد کر لیا اور ملز م سے مز ید سنسی خیز انکشا ف کی تو قع کی جا رہی ہے ۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع ملکو ال میں با پ بیٹا اور ایک نا معلو م بجلی چو ر نکلے ،ایس ڈی او واپڈا کی درخو است پر مقد مہ درج ۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس ڈی او واپڈا نے تھا نہ صدر پو لیس کو درخو است دی کہ فیصل ولد نو ر محمد ،نو رمحمد ولد محمد حیا ت اور ایک نا معلو م افراد غیر قا نو نی طر یقے سے بجلی چو ری کر رہے تھے کہ انکو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا گیا ۔پو لیس نے با پ بیٹا اور ایک نا معلو م افراد کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع پچنند میں گز شتہ روز دن دیہا ڑے نا معلو م چو رمین روڈ پر کر یا نہ سٹو ر کی چھت پھا ڑ کر نقد ی ،مو با ئل کا رڈز اور افطا ری کا گھر والو ں کیلئے سا مان لے اڑ ے ،ما لک نے اپنی مد د ا پ کے تحت چو روں کی تلا ش شر وع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ لا وہ کی حدود میں مو ضع پچنند میں خا ن کر یا نہ سٹور سے گز شتہ روز دن دو بجے کے قر یب نا معلو م چو ر چھت پھا ڑ کر دکا ن سے ہز اروں روپے ،مو با ئل کا رڈز اور افطا ری کا سا ما ن چو ری کر کے لے اڑے ۔دکا ن کے ما لک نے اپنی مد د ا پ کے تحت چو روں کی تلا ش جا ری رکھی ہو ئی ہے ۔واضح رہے کہ اس مین روڈ پر چند ہ ما ہ قبل المد ینہ مو با ئل شا پ سے بھی مو با ئل کا رڈز اور نقد ی چو ری ہو ئی تھی ۔شک یہ ظا ہر کیا جا رہا ہے کہ چو ری میں ملو ث کو ئی مقا می افراد شا مل ہے ۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) تلہ گنگ تھا نہ سٹی محر ر ملک خر م کو اپنے عہد ے سے ہٹا نے پر عوام میں غم وغصہ کی لہر ڈور گئی ،عوامی وسما جی حلقو ں نے ملک خر م کو دوبا رہ محر ر تعینا ت کر نے کا پر زور مطا لبہ کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ تھا نہ سٹی میں اپنی تعینا تی کے دوران ملک خر م تھا نے میں ا نے والے سا ئلین سے خو ش اسلو بی سے پیش ا تا تھا۔گز شتہ دنو ں انکو اپنے عہد ہ سے ہٹا نے کے بعد عوام میں غم و غصہ کی لہر ڈور گئی اور عوامی وسما جی حلقو ں نے ڈی پی او چکو ال سے مطا لبہ کیا کہ ملک خر م کو دوبا رہ تھا نہ سٹی میں محر ر تعینا ت کیا جا ئے۔

Talagang Picture

Talagang Picture