لاہور: محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے سرکاری اور نجی شعبہ کو مل کرکام کرنا ہوگا ،ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کے سات مریضوں کی نشان دہی ہوئی لیکن یہ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں تاہم ہمیں اس حوالے سے متحرک رہ کر کام کرنا ہوگا ،ان مریضوں کے صحت مند ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم گھر بیٹھ جائیں ،اس حوالے سے جتنی ذمہ داری حکومت کی ہے اتنی ہی نجی شعبہ کی ہے۔
ہمیں مل کر اس وباسے نمٹنا ہے ،بارشوں سے ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ممکن ہے اس لئے بارشوں میں خصوصی احتیاط کرنا ہوگی،اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ وزیٹر کا کردار بہت اہم ہے ،معاشر ہ میںڈینگی کے خلاف مزید شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بھی اپناکردار ادا کرنا چاہیے، گھروں میں خاص طو رپر پانی جمع نہ ہونے دیاجائے ،ا س پانی کے فور ی نکاس کاانتظام کیا جائے۔