ساﺅپالو (جیوڈیسک) جنوب مشرقی برازیل میں قریباً 20 مسلح راہزنوں نے سام سنگ کے ایک پلانٹ پر دھاوا بول دیا اور 40 ہزار سمارٹ فون، لیپ ٹاپس، ٹیبلٹس اور الیکٹرانک کی دوسری مصنوعات جن کی مالیات 36 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے چوری کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چور یہ مصنوعات سات ٹرکوں میں لوڈ کرکے لے گئے۔
چوری ساﺅپالو کے قریبی شہر کیمپینس میں نصف رات کے بعد پلانٹ پر پہنچے، انہوں نے گارڈز اور 200 ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چور زیادہ جارح نہیں تھے۔
انہوں نے ہر ایک کو حکم دیا کہ وہ اپنے فونوں کی بیٹریاں ہٹا دیں تاکہ وہ ٹیلی فون کالیں نہ کر سکیں۔ وہ تقریباً تین گھنٹے تک پلانٹ میں رہے اور انہیں پتہ تھا کہ انتہائی قیمتی تجارتی سامان کہاں پر پڑا ہوا ہے۔
سام سنگ نے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی کوریا میں قائم کمپنی تحقیقات کے سلسلے میں تعاون کر رہی ہے۔