آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے مکمل ہونے کی مدت نہیں دے سکتے، وزیر دفاع

 Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے مکمل ہونے کی کوئی مدت نہیں دے سکتے۔

ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 400 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران 20 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مکمل ہونے کی کوئی مدت نہیں دے سکتے تاہم اسے جلد ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی جبکہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور بے گھر افراد کی بروقت واپسی اور ان کی بحالی کے لئے بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔