کرم ایجنسی :جرگے کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی میں جرگے کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے گیدو میں منگل قبائل کے دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر جرگہ ہورہا تھا

جرگے کے دوران تلخ کلامی پر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ جن میں سے 11 زخمیوں کو پارا چنار اسپتال منتقل کردیا گیا۔