عوامی خدمت اور غریب مریضوں کے استعمال کیلئے بنائی گئی ایمبولینس کوعوامی و سماجی کارکن کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عوامی خدمت اور غریب مریضوں کے استعمال کیلئے بنائی گئی ایمبولینس کوعوامی و سماجی کارکن اور آئندہ کے امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ نمبرPP-262چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ نے کروڑوں روپے کی آراضی پر قبضہ کرنے کیلئے علاقہ بھر کے کرائے کے قاتل اور اور پیشہ ور مجرموں کو اسلحہ سمیت اکھٹا کرنے کی کوشش میں ایمبولینس پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ سامٹیہ موڑ کے اہلکاروں کے ہتھ چڑ گئی۔ مشکوک پرائیویٹ ایمبولینس سے ناجائز اسلحہ اور ملزمان کو قابو کر کے پولیس تھانہ کروڑ کے حوالے کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق سماجی کارکن چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ کی انعام الحق ایڈووکیٹ ویلفیئر ٹرسٹ فتح پورکی ایمبولینس ڈرائیور ممتاز رات کے تقریبا 3 بجے جھرکل لیکر گیا۔ جہاں سے ڈرائیور نیعبدالحمید ولد چوہدری محمد طفیل اور عبدالستار ولد چوہدری محمد شریف جو کہ اسلحہ سے مسلح تھے کو ایمبولینس میں سوار کیا اور بھکر روڈ پر کروڑ کی طرف نکلی۔ ایمبولینس کوپٹرولنگ پولیس عرفان افتخار ASI ،محمد عامر شیخ ،سیف اللہ، تنور عباس اور مصور عباس نے مشکوک پا کر رکنے کا اشارہ کیا لیکن ایمبولینس کے نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کر کے کئی کلو میٹر دور وزیر بی بی رائس مل کے قریب روک لیا ۔ اور ایمبولینس کی چیکنگ کی توملزمان ایس ایم جی رائیفل اور ڈبل بیرل بندوق سے مسلح تھے۔ جو کہ پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی سے نکل کر بھاگ گئے۔جن کو پیٹرولنگ پولیس کے اہکاروں نے کھیتوں میں تعاقب کر کے پکڑ لیا اور چیک پوسٹ پر لے جایا گیا اور تھانہ کروڑ کو اطلاع دی گئی۔ ایس ایچ او ربنواز خان نے ملزمان سے ایس ایم جی رایئفل 5 گولیاں میگزین ، ڈبل بیرل بندوق مع 8 کارتوس اور ایمبولینس نمبری LEC-5926 کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایمبولینس اور ملزمان کو حوالات میں بند کیا ملزمان نے بتایا کہ چوہدری انعام الحق نے ہمیں غلہ منڈی فتح پور کے قریب 12 کنال آراضی پر قبضہ کیلئے بلایاتھا اور فتح پور جارہے ہیں ملزمان نے بتایا کہ ایس ایم جی رائیفل کا پر مٹ ایک مقامی وکیل کے نام پر ہے جبکہ چند دن قبل تھانہ فتح پور میں چودھری انعام الحق ان کے منشی ڈرائیور اور محافظوں کے خلاف غلہ منڈی فتح پور کے تاجر فقیر حسن کی مدعیت میں بلا اشتعال ہوائی فائرنگ اور جان سے مارنے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ایس ایچ او کروڑ ربنواز خان کھتران نے بتایا کہ پولیس تھانہ کروڑ جرائم پیشہ اور سماج دشمن افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر نے کا مشن جاری رکھے گی۔
واضح رہے ملزمان تھانہ کروڑ میںایک مقدمہ قتل میں بھی اشتہاری ملزم رہ چکے ہے جب اس سلسلہ میں چودھری انعام الحق سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ایمبولینس میں اسلحہ رکھواکر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور میرے ٹرسٹ اور گاڑی کا جعلی نمبرلگایاگیا ہے میں نے کوئی قبضہ نہیں کیا انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین میری عوامی خدمت سے پریشان اور میرے خلاف آئے دن جھوٹے مقدمات کا اندراج کر رہے ہیں میں ان کے اوچھے ہتکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضلع بھر کے فلاح وبہود کے تنظموں نے انعام الحق کی انعام الحق ویلفیئر ٹرسٹ کی گاڑی کا غیر اخلاقی سرگرمیوں کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ضلع بھر کے فلاح وبہود کے تنظموں نے انعام الحق کی انعام الحق ویلفیئر ٹرسٹ کی گاڑی کا غیر اخلاقی سرگرمیوں اور اسلحہ لے جانے اور اسلحہ کی سپلائی جسی گھنائونی حرکت اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ای ڈی او فناس لیہ سے انکوئری کرنے کا مطالبہ کیا اور جرم ثابت ہونے پر انعام الحق ویلفئیرٹرسٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ان کی رجسٹریشن منسوخ کرنے انھوں نے کہا کہ انعام الحق اس غیر قانونی حرکت سے ضلع بھر کی انسانی خدمت کرنے والی تنظیموں کی بد نامی ہوئی ہے اور ان کو آئند دکھی انسانی کی خدمت میں مشکلات پید اہوگئیں۔