ایما واٹسن اقوام متحدہ کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر منتخب

Emma Watson

Emma Watson

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن اقوام متحدہ کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر منتخب ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنسی مساوت و خواتین تنظیم نے انہیں جذبہ خیر سگالی کی سفیر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی خواتین تنظیم کی سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوسزیل ملاہو نگیکوکا نے کہا ہے کہ ایما واٹسن کو جذبہ خیر سگالی کی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ خواتین کے حقوق کیلئے بہتر طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں گی۔