تمام رمضان بازاروں میں سکیورٹی کیمرے نصب

Camera

Camera

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے تمام رمضان بازاروں جن میں کمیٹی چوک، حیدری چوک، شمس آباد، خیابان سرسید، سادق آباد، گلزار قائد، چوہڑڈپو، چونگی نمبر 22اور گلریز شامل ہیں میں سکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے۔

ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسپنسریاں بھی قائم کر دی گئیں۔ ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال شہر وکینٹ میں قائم تمام 9 رمضان بازاروں کی خود نگرانی کرنے لگے۔

تمام بازاروں میں اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اے افسران، پولیس، لیبر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ خوراک، ہیلتھ، زراعت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران و نمائندوں کو سختی سے موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ساجد ظفر ڈال کی ہدایت پر میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں سکیورٹی کیلئے کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت نے عارضی دسپنسریاں بھی قائم کردی ہیں۔