بیجنگ (جیوڈیسک) بیجنگ میں چین اور امریکا کے درمیان ، اسٹریٹیجک اينڈ اکنامک ڈائيلاگ کے موضوع پر چھٹے سالانہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ چینی صدر نے خبردار کیا ہے۔
کہ چین اور امریکا درمیان محاذ آرائی سے تباہی ہو گی۔ سالانہ مذاکرات ميں امريکی وفد کی سربراہی وزير خارجہ جان کيری کر رہے ہيں۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چين کے صدر شی جن پنگXi Jinping نے خبردار کیا کہ چین اور امریکا کے درمیان محاذ آرائی ایک تباہی ہو گی۔
دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہئیے۔ چینی صدر نے کہا کہ وسيع تر ین بحرالکاہل ميں اتنی گنجائش ہے کہ امریکا اور چين، دونوں کے ليے جگہ بن سکے۔ مذاکرات ميں امريکی وفد کے قائد وزير خارجہ جان کيری نے کہا۔
کہ امريکا چين کی راہ ميں رکاوٹيں نہيں ڈالنا چاہتا اور اختلافات کے باوجود دونوں ممالک يکساں مؤقف تلاش کرنے کی صلاحيت رکھتے ہيں۔ سالانہ مزاکرات میں جنوبی چين کے متنازع سمندری علاقوں کی ملکيت کے علاوہ سائبر سکيورٹی جيسے موضوعات کو مرکزی اہميت حاصل رہے گی۔ بات چیت کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات دور کر کے تعلقات معمول پر لانا ہے۔