امریکا:10 ماہ کی بیٹی کو ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ جانے والی ماں گرفتار

Frankie

Frankie

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں پولیس نے ریلوے اسٹیشن پر اپنی دس ماہ کی بیٹی کو تنہا چھوڑ کر فرار ہونے والی ماں کو گرفتار کرلیا۔ 20 سالہ فرینکی ڈیبس اپنی دس ماہ کی بیٹی کو کولمبس سب وے اسٹیشن پر تنہا چھوڑ گئی تھی۔

اسٹیشن پر بچی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور ضروری تفتیش کے بعد خاتون کا سراغ لگا لیااور مجرمانہ غفلت برتنے پر اسے گرفتارکرلیا گیا۔ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد مشکل مالی حالات کے سبب اس نے یہ قدم اٹھایا۔