غزہ (جیوڈیسک) سمندر کے راستے سے اسرائیل میں داخل ہونے والے 4 فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے حماس نے نئی حکمت عملی اختیار کی ہے اور غزہ سے اسرائیل کے جنوبی ساحلی علاقے میں مزاحمت کار بھیجے گئے۔
جن کی اسرائیلی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں ، جن میں اسرائیل کی نیوی ، فضائیہ اور زمینی فوجوں نے حصہ لیا۔ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے چار مزاحمت کاروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔