فوجی آپریشن : تازہ ترین کارروائی، عسکریت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ

Military Operation

Military Operation

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پاک فوج کے تازہ ترین فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے تین مبینہ ٹھکانے تباہ ہوگئے، جبکہ 11 مبینہ شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے تحصیل میرانشاہ میں عسکریت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کردیے، جس کے نتیجے میں گیارہ مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکی جنگجو ہیں انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر عسکریت پسند غیر ملکی ہیں، تاہم ابھی شناخت کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے تحصیل میرعلی میں بھی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے میرانشاہ میں آپریشن ضرب عضب تیزی سے جاری ہے اور ایک بڑے علاقے کو دہشت گردوں سے خالی کروالیا گیا ہے۔

عسکری ذرائع نے بھی تازہ ترین کارروائی میں عسکریت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ آپریشن ضربِ عضب کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ملکی و غیر ملکی میڈیا کو میران شاہ تک رسائی دی گئی ہے۔

میڈیا بالخصوص ٹی وی نیٹ ورکس کو اس بات کی بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تباہ کیے گئے عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کی فوٹیج استعمال کر سکتے ہیں۔