بیت المال کا تھیلیسمیا میں مبتلا چار بچیوں کے تاعمر اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

Children

Children

بنوں (جیوڈیسک) تھیلیسمیا میں مبتلا شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی ننھی پریوں کی آواز بن گیا ، خبر نشر ہونے کے بعد بیت المال حکام نے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے ، بچیوں کے والد سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی ننھی پریوں کی آواز بن گیا ، امن کی خاطر گھر بار چھوڑنے والے انصاف اللہ کی چار بیٹیاں تھیلیسمیا کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ، بے گھری کے عالم میں بیٹیوں کی بیماری نے کبھی مستحقین میں خیرات بانٹنے والے باپ کو بے چارگی کی تصویر بنا دیا۔

تین بہنوں کے ہمراہ موت کے پنجوں سے نبرد آزما نو سالہ صدیقہ کی خبر بعد بیت المال حکام نے بچیوں کے باپ سے رابطہ کر لیا ہے۔ بیت المال آئی ڈی پیز یونٹ کے انچارج قاضی ظفر کے مطابق چاروں بچیوں کو پاکستان بھر میں کہیں بھی تا عمر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔