شارجہ میں 8 منزلہ عمارت کی بالکونی سے گر کر خاتون ہلاک

Sharjah

Sharjah

شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون 8 منزلہ عمارت کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خاتون اپنے دوست سے ملنے کیلئے آئی تھی خاتون کے بلند و بالا عمارت کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہونے کا یہ واقعہ الجارا نامی علاقہ میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون کے عمارت سے گرتے ہی ایمبولینس سروس اور پولیس کو مطلع کیا گیا جس نے خاتون کو شدید زخمی اور بیہوشی کی حالت میں کویتی ہسپتال پہنچایا۔