سفارتی آداب کی خلاف ورزی، امریکی سفارتکار کو بحرین چھوڑنے کا حکم

American Ambassador

American Ambassador

مانامہ (جیوڈیسک) امریکا کے جمہوریت، حقوق انسانی اور مزدوروں کے شعبے کے نائب سیکریٹری خارجہ ٹم مالیناوسکی اتوار کو بحرین پہنچے تھے۔

دورے کے دوران ٹم مالیناوسکی نے الوفاق پارٹی کے رہنماوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور بحرین کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

ریاست کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے کے مطابق مالیناوسکی نے ایک مخصوص پارٹی کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی جس سے دیگر جماعتوں کو نقصان پہنچا چنانچہ انھوں نے تعصب ظاہر کیا ہے جو کہ سفارتی روایات کے منافی ہے۔

بحرین کی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کے بعد دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے تعلقات پر کسی طرح بھی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔