دمشق (جیوڈیسک) شام پر ایک اور شام غم گزر گئی، فوج کی بمباری نے حلب اور درعا پر قیامت ڈھا دی، ہر طرف دھواں اور بارود کی بو پھیل گئی۔
شام کے شہر درعا اور حلب مسلسل فوج کی بمباری سے گونج رہے ہیں، شہر کے شہر کھنڈرمیں ڈھل رہے ہیں، بیرل بموں کی برسات نے فضا بوجھل کر دی ہے، باغیوں اور فوج کی جنگ میں سب نشانہ بن رہے ہیں، مزید بہت سے لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔
مرنے والوں کا کوئی حساب نہیں، رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنتی جارہی ہیں۔