قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات طلب

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے 30 ستمبر تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین سے 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔