پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے 24 ہزار خاندانوں کی نادرا سے تصدیق ہو گئی ہے۔ کل سے ان خاندانوں کو مالی امداد ملنا شروع ہوجائے گی۔
پشاور میں آج تیسرے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے تعلق رکھنے والے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی گئی۔ ۔تاہم شناختی کارڈ پر دوہرا پتہ ہونے اور رجسٹریشن سلپ کی نادرا وین سے تصدیق نہ ہونے پر آئی ڈی پیز مشکلات سے دوچار دکھائی دیئے۔
ادھراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ڈی ایم اے عرفان اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ 38 ہزار خاندانوں میں سے 24 ہزار خاندانوں کی نادرا نے تصدیق کر لی ہے اور کل سے انہیں مالی امداد ملنا شروع ہو جائے گی۔