لاہور : چیرمین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ، وائس چیرمین محمد مصطفی خالد ایڈووکیٹ، چیف الیکشن کمیشن پاور گروپ محمد صدیق ایڈووکیٹ، صدر ملک محمد انور ایڈووکیٹ، دلاور حسین ایڈووکیٹ، ندیم حسین ایڈووکیٹ،کلیم اختر مغل ایڈووکیٹ ،،جعفر ملک زادہ ایڈووکیٹ ،ذوالقرنین حمیدایڈووکیٹ،اسد سلمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک سے غربت اور بے روزگاری ختم کرنا موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ،سودی نظام کے دلدا داسیاست دان کبھی بھی عام عوام کے حق میں فیصلے نہیں کرسکتے۔
سپریم کورٹ کے سوال کا جواب کوئی بھی حکومتی مشیر نہیںدے گا پر ہم بتائے دیتے ہیں کہ جو نظام چل رہا ہے اس میں رہتے ہو ئے وہ وقت قیامت کے بعد بھی نہیں آئے گا جب کوئی شہری بھوکہ نہیں سوئے گا، سو غریب کے بجٹ کے برابرکھا کر سونے والے کیا جانے کہ بھوک کس بلا کا نام ہے۔
پاکستان کے حکمرا ن قوم کے نام پر سود پر قرض لے پوری قوم کوسودی نظام کی دلدل میں دھکیل چکے ہیں ۔ اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو انجام دنیا و آخرت کے خسارے کے سوا کچھ بھی نہیں ہوگا۔بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ہوعدلیہ یا فوج کے خلاف کسی قسم کی سازش ہو تو پوری قوم احتجاج کرنے لگ جاتی ہے لیکن افسوس کے ہمارے حکمران ہمیں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ۖ کے خلاف جنگ میں بطور سپاہی استعمال کرہے ہیں اور ہم خاموشی سے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ۖ کے خلاف جنگ کا حصہ بن رہے ہیں ۔جب تک ملک سے سودی نظام کو ختم نہیں کیا جائے گا تب تک عوام دہشتگردی،بے روزگاری،مہنگائی،بھوک اور دیگر مسائل کا شکار رہیں گے۔