روزہ بلڈ پریشر، کولیسٹرل، شو گر کو اعتدال میں لاتا ہے۔بشیر مہدی

Blood Pressure

Blood Pressure

لاہور: محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ روزہ بلڈ پریشر، کولیسٹرل، شو گر کو اعتدال میں لاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تینوں بیماریاں ان کی زندگی کو سخت متاثر کرتی ہیں، ان بیماریوں سے ان کے معمولات زندگی بھی حسب منشا جاری نہیں رہتے ،روزہ ان تینوں بیماریوں کو کنڑول کرتا ہے۔

روزہ ان تینوں بیماریوں کا قدرتی علاج ہے ،اس کے علاوہ روزہ انسان کو ذہنی تنائو سے بھی نجات دلاتا ہے ،روزہ دارافطاری کے وقت احتیاط سے کھانا کھائیں ،سخت اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں ،برسات کے اس موسم میں بازاری کھانے ہر گز نہ کھائیں،سادہ افطاری گھر میں تیار کریں،پھلوںکا استعمال کریں ،جوس کو افطاری کا حصہ بنائیں ،روزہ انسانی کو جسمانی بیماریوں کے علاوہ روحانی بیماروںسے بھی نجات دلاتا ہے ،روزہ کے ان گنت فوائد ہیں۔