بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن ہیں جن سے مشترکہ طور پر نمٹیں گے، بیجنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے انرجی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں اپنے تعاون میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے. اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا۔
کہ پاکستان کے تمام ادارے اکنامک کوریڈور کے منصوبے پر عمل در آمد کے لیے مصروف ہیں، چین کے دور ے سے لاہور واپس پہنچنے کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سے مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور توانائی بحران ختم ہونے سے برآمدات بڑھیں گی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔