فلم”حیدر”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Haider

Haider

ممبئی (جیوڈیسک) شاہد اور شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ ؛ شاہد اور شردھا کپور کیساتھ ہدایتکار وشال بھردواج کی ڈرامہ فلم”حیدر”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ولیم شیکسپیئر کے شہر آفاق ناول ہیملٹ سے ماخوذ ہدایتکار وشال بھردواج کی اس فلم میں شاہد کپور اور شردھا کپور کیساتھ تبو اور کے کے مینن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

وشال بھردواج اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی حیدر (شاہد کپور)اور عرشیہ (شردھا) پریس رپورٹر کے گرد گھوم رہی ہے جسے جموں وکشمیر کے مختلف حصوں میں فلمایا گیا ہے۔37 کروڑ کے بجٹ سے تیار کی جانے والی یہ ڈرامہ فلم حیدررواں برس 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک خود وشال بھردواج نے ترتیب دیا ہے۔