اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ سیرت اصغر کا کہناہے کہ رواں مالی سال کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
اسلام آباد میں قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی غذائی تحفظ کو بریفننگ میں وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ نے بتایا کہ فاٹاسمیت ملک بھر میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا
گلگت میں پیدا ہونے والے پھلوں کی ہوائی ٹرانسپورٹیشن پر فریٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔