کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان 12 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس میں آئندہ دوماہ کیلئے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔
مرکزی بینک 12 جولائی کو آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان کرے گا، مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے اعلان کردہ گزشتہ تین مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 10 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے۔
جبکہ اقتصادی تجزیہ کاروں کی آرا ہیں کہ ایک مرتبہ پھر شرح سود کو 10 فیصد پر برقرار رکھا جاسکتا ہے ، کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے مرکزی بینک کو تاکید کی گئی ہے کہ مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سو د کا تعین کیا جائے۔
البتہ گزشتہ ماہ جو ن میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی لیکن ماہ رمضان کے مہینے میں قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے یہ خدشات پیدا ہورہیں ہیں کہ جولائی میں مہنگائی ایک بار پھر بے لگام ہو سکتی ہے۔