کراچی: مجلس وحدت مسلمین کاکارکن کے قتل کیخلاف احتجاج

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن آصف کے قتل کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاج جاری ہے، احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ٹریفک کی روانی بند ہے۔

پولیس کے مطابق رات گئے پریڈی تھانےکی حدود میں واقع صدرایمپریس مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار آصف نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

مقتول آصف مجلس وحدت مسلمین کا کارکن تھا۔ واقعہ کے بعد علی الصبح سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کارکن آصف کے قتل کے خلاف نمائش چورنگی پر پر امن احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کے باعث پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ایم اے جناح روڈ سی بریز پلازہ کے قریب سے نمائش چورنگی کی جانب آنے اور جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی ہے۔