پشاور (جیوڈیسک) چمکنی میں دہشت گردوں نے ناکے پر موجود پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے کانسٹیبل مختیار اور ڈرائیور شاہ سعود شہید ہو گئے، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ سےایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مارے جانے والے دہشت گرد کی لاش قبضے میں لے لی۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔